Wazer azam din rat mrhnat kr rahy hain

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوامی مسائل حل کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں عون چوہدری

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) آئی پی پی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عون چوہدری نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ عوام کو دو ماہ کے لیے بہت بڑا ریلیف دیا جائے گا عون چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں.
عون چوہدری نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام سب سے پہلی ترجیح ہونی چاہیے، ملک کے معاملات کو آگے بڑھنا چاہیے، سازشوں میں مصروف عناصر کو شکست ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فتنہ اور انتشار کی سیاست کا اب پاکستا ن میں کوئی مستقبل نہیں، نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، سب كو پاكستان میں استحکام کے لیے سوچنا چاہیے۔عون چوہدری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سید عاصم منیر نے نوجوان کو اہم پیغام دیا کہ آزاد ریاست بہت بڑی نعمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے حوالے سے عوام کو جَلد خوشخبری ملے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں