hania amir ka bara bayan

مجھے اپنی شہرت سے بہت خوف آتا ہے:اداکارہ ہانیہ عامر

(ڈیلی پوائنٹ) معروف اداکارہ ہانیہ عامرکا کہنا ہے کہ مجھے اپنی شہرت سے بہت خوف آتا ہے اللہ کو کیا جواب دوں گئی. اداکارہ ہانیہ عامرنے رواں سال کے آغاز میں بی بی سی ایشیاءکو ایک انٹرویو دیا تھا کہ جس کا ایک کلپ اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے،جس میں انہوں نے ذہنی صحت کے مسائل پر کھل کر بات کی تھی کہ ان کو کیا کیا ذہنی مسائل تھے ؟
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹنگ کے بارے میں بات کی تھی اور کہا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ ہر کوئی خوش رہے، اگر کسی کو ذہنی صحت کے مسائل درپیش ہیں تو وہ یہ جان سکے کہ ان کا حل کیا ہے؟ وہ اپنا مسئلہ کس کے ساتھ بیان کر سکے؟ کیونکہ ذہنی صحت پر بات کرنا اب ممنوع نہیں سمجھا جاتا۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ ذہنی صحت کے حوالے سے جو مجھے مسائل ان کا سامنا کوئی اور کرے.
پاکستان میں ذہنی صحت پر بات کرنا طویل عرصے سے بہت برا سمجھا جاتا لیکن شکر ہے اب ایسا نہیں ہے،ہانیہ عامر نے کہا کہ میں ہمیشہ یہ کہتی ہوں کہ مجھے اپنی شہرت سے ڈر لگتا ہے کہ میں کل اللّٰہ تعالیٰ کو کیا منہ دکھاؤں گی؟ وہ مجھ سے سوال کریں گے تو کیا کہوں گی کہ میں نے کچھ فلمیں کیں اور بہت سارے پیسے کمائے؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ مجھے سوٹ نہیں کرتا، میں ایسی نہیں ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ میں لوگوں کے چہروں پر ہنسی لا سکوں.
میری سوشل میڈیا پوسٹ سے لوگوں کے چہروں پر ہنسی آتی ہے، یہ جان کر مجھے خوشی ہے، وہ جان سکتے ہیں کہ ذہنی صحت ایک عام مسئلہ ہے جس پر وہ بات کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں