اینکراقرار الحسن کی تیسری شادی ؟

اینکراقرار الحسن کی تیسری شادی ؟

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)معروف اینکر اقرارالحسن کی تیسری شادی ڈیلی پوائنٹ اصل حقائق سامنے لے آیا۔ آج کل سوشل میڈیا پر اقرار الحسن کی تیسری شادی کی خبریں وائرل ہورہی ہیں۔ عوام میں دن بدن تجسس بڑھتا جا رہا ہےآیا کہ اینکر اقرار الحسن نے تیسری شادی کی ہے یا نہیں؟ کہا جا رہا ہے کہ اقرار الحسن نے یہ تیسری شادی معروف اینکر عروسہ خان سے کی ہے۔
ڈیلی پوائنٹ کے رپورٹر احتشام اللہ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے حوالے سے اینکر اور ٹِک ٹاکر عروسہ خان سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر شادی کی جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔میں ان خبروں کی تردید کرتی ہوں۔ اقرار الحسن اچھے انسان ہیں ان سے ایسا کوئی تعلق نہیں۔ یاد رہے اقرار الحسن نے پہلے ہی دو شادیاں کر رکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں