لاہور (ڈیلی پوائنٹ ) مشہور پاکستانی ٹِک ٹاکر نوشین عرف “ڈولی” بڑی مشکل میں پھنس گی۔ گلبرگ میں واقع ڈولی کا بیوٹی سیلون پی آر اے کے ریڈار پر آگیا۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ٹیکس کی ادائیگی نا کرنے پر اکاوئنٹ فریز کرکے 4.4 ملین روپے کی ریکوری کر لی گئی۔
مشہورپاکستانی ٹک ٹاک سٹارڈولی پنجاب ریونیواتھارٹی کی نادہندہ نکلیں۔کمشنر پی آراے مصباح نواز کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر سعود عتیق نے کارروائی کرتے ہوئے ڈولی کا اکاوئنٹ فریز کرکے 4.4 ملین روپے کی ریکوری کرلی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے2018 سے اب تک ڈولی نے ایک روپے کی بھی ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی۔
پی آراے نے ٹک ٹاکر ڈولی کو متعدد بار نوٹسز بھی دیئے لیکن ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی گئی۔جس پر انفورسمنٹ آفیسر سعودعتیق اورعمرفاروق نے اکاوئنٹ فریز کرکے 4.4 ملین روپے کی ریکوری کرلی۔
مزید بتایا گیا ہے 16 ملین روپے سے باقی رقم کی وصولی کیلئے ٹک ٹاکر ڈولی کی پراپرٹی ضبط کی جائیگی۔یا پھردیگراکاوئنٹ موجود ہونے کی صورت میں انہیں منجمد کردیا جائیگا۔
مزید پڑھے
اقرار الحن نے تیسری شادی کر لی.