لاہور(ڈیلی پوائنٹ) پورا پنجاب اس وقت اسموگ کی لپیٹ میں ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جنوری تک ہر ہفتے کے روز اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔ جس میں سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیز میں ہفتے کے روز چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہفتے کے روز ماکیٹیں اور دوکانیں بھی 3 بجے کے بعد کھولی جاسکے گئی۔
اب پنجاب حکومت نے نیا حکم یہ جاری کیا ہے کہ پنجاب میں سب لوگ ہر صورت ماسک پہنیں گے ماسک کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیاہے۔
In response to deteriorating Air Quality, the Punjab Government announces a 1-week mandate for wearing of face masks for all citizens in smog effected districts of Punjab. Prioritising health is our collective responsibility. Please adhere to the guidelines for a safer community. pic.twitter.com/qe3jBdUjvY
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 19, 2023