اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) شیر افضل مروت پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر وائس پریذیٖڈنٹ مقرر کر دیا ہے۔ عمران خان کی ہدایت پر ایڈوکیٹ شیر افضل مروت کو یہ اہم عہدہ دیا گیا ہے۔
اس سے قبل بھی شیر افضل مروت پاکستان تحریک انصاف کے اہم کیسسز کی پیروی کرتے رہے ہیں۔ عمران خان سے ان کی جیل میں ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔
یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے جرنل سیکٹری عمر ایوب خان نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
خبر کی تصدیق سینئر صحافی صابر شاکر نے دی ہے.
عمران خان نے شیرافضل مروت سینیر ایڈووکیٹ کو پاکستان تحریک انصاف کا سینئر وائس پریذیڈنٹ مقرر کردیا ہے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا pic.twitter.com/Dhwb9JB8QK
— Sabir Shakir (@ARYSabirShakir) November 22, 2023