لاہور(ڈیلی پوائنٹ) کرکٹر اعظم خان کی PCB نے جرمانہ کر دیا ہے۔ خبر کے مطابق نیشنل ٹی 20 میچ جو لاہوراور کراچی کے مابین کھیلا جار ہا تھا اس میں کرکٹر اعظم خان نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنے بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگایا جس پر پی سی بی نے میچ کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔
پاکستان کے مختلف سیاسی اور صحافتی اداروں سے پی سی بی کے اس شرمناک اقدام پر تنقید کر رہے ہیں۔ سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ پی سی بی کو جرمانہ عائد کرنے کا کس نے کہا؟ جس کسی نے بھی یہ کیا اس کو عہدے سے ہٹا یا جائے۔
کیا پی سی بی بتائے گی کہ پاکستان میں کرکٹ بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانا کب سے جرم ہو گیا؟ بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے پر اعظم خان کو جرمانہ کرنے والوں کو پی سی بی سے فارغ کر کے عبرت کی مثال بنانا چاہئیے pic.twitter.com/827t01jW5p
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) November 26, 2023
سینٹر مشتاق احمد نے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پی سی بی پر تنقید کی اور کہا بتایا جائے کس قانون کے تحت اعظم خان کو پریشر رائز کیا گیا اور جرمانہ عائد کیا گیا؟پی سی بی کے جس افسر نے یہ حرکت کی اس نے پورے ملک کے لوگوں کے جذبات مجروع کیے۔ان لوگوں کے خلاف کاروائی کی جانی چاہیے۔
کیا پی سی بی بتا سکتا ہے کہ کس قانوں کے تحت اعظم خان کو پریشرائز کیا گیا اور جرمانہ کیا گیا؟فلسطین کے لئے حمایت ایک عالمی آواز اور انسانی ضمیر کی پکار ہے،جن آفیشلز نے یہ مجرمانہ حرکت کی ہے انہوں نے پاکستانی عوام کے جذبات شدید مجروح کئے ہیں،ان کیخلاف فوری ایکشن کا مطالبہ کرتا ہوں۔ pic.twitter.com/uTCsCj4Qu4
— Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان (@SenatorMushtaq) November 26, 2023