لاہور(ڈیلی پوائنٹ )زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ اورتشدد کے مقدمے میں لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی ورکراورٹک ٹاکر صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی
انسداد دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے 2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض صنم جاوید کی ضمانت منظور کی۔
ملزمہ کے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس میں زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ اورتشدد کا مقدمہ درج ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے میں صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 دسمبر تک توسیع کی تھی۔