Corruption ka pak ka din

انسدادِ بد عنوانی کاعالمی دن چیئرمین نیب کا اعلان

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)انسدادِ بد عنوانی کاعالمی دن چیئرمین نیب لیفٹینٹ جنرل (ر) نذیر احمد لاہور میں منعقدہ تقریب کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ نیب عوام کے ساتھ ہونے والے فراڈ کو فوری بند کرواکر ملک کو کرپشن جیسی لعنت سے پاک کرے گی۔
اس کامیاب تقریب پر ڈی جی نیب اور افسران مبارکباد کے مستحق ہے ہم لوگوں کی لوٹی ہوئی رقوم واپس کی جارہی ہےاوریہی نیب کا مقصد ہے۔
سینئر صحافی ساجد خان کی خبر کے مطابق چیئر مین نیب کا کہنا تھا کہ ابھی بھی بہت متاثرین اپنے حق کے لیے انتظار میں بیٹھے ہے۔زیادہ توانائی خرچ کرنی پڑی تو وہ بھی کریں گے۔اسکے سد باب کے لیے نئی ہاؤسنگ پالیسی لے کے آرہے ہےتاکہ لوگوں کو فراڈ سے بچایا جا سکے۔
انسداد بد عنوانی کے لیے ایک ہفتے لوگوں کو آگاہی دی جائیگی۔نیب سست روی کا شکارہے بات درست ہے۔نیب لاہور نے ہاوسنگ کے حوالے سے نئی پالیسی ترتیب دے دی ہے۔ جس پر جلد عملدر آمد کروانے کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گاتاکہ لوگوں کو دھوکا دہی سے بچایا جاسکے۔
ہم آپکی مدد کے لیے موجود ہےاپنی آمدن کو ضائع مت کریں۔لوگوں سے گزارش ہے کہ رئیل اسٹیٹ میں انویسٹمنٹ کرنے سے پہلے اچھی طرح جانچ پڑتال کر لیں۔نیب لاہور ہر مہینہ کھلی کچہری کا انعقاد کرتا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔جس میں لوگوں کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیاجاتا ہے۔
لاہورتقریب میں لیفٹینٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے3 ارب 49 کروڑ مالیت کی پراپرٹیاں پنجاب حکومت اور چیک متاثرین کے حوالہ بھی کیے۔سینئر صحافی ساجد خان نے بتایا کہ تقریب میں ایڈن متاثرین کو 2 ارب 28 کروڑ مالیت کے چیک تقسیم کئے جس پر عوام نے نیب کے اقدامات کو سراہا۔
نیب لاہور کے مطابق 74 کروڑ 50 لاکھ مالیت کی جائیدادیں اور بینک ریکوری پنجاب حکومت اور متعلقہ حکام کے حوالہ بھی کی گئی۔
تقریب میں ججز، سابق ڈی جیز ، بیوروکریسی، سول سوسائٹی ممبران، وائس جانسلرز، اساتذہ اور طلباء کے علاوہ سینکڑوں متاثرین بھی شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں