Quran ki teleem motasr hony ka khadsha

قرآن کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) فنڈز کی عدم دستیابی پنجاب کے سرکاری سکولوں میں قرآن کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ ہونے لگا ہے۔ پہلی جماعت سے پانچویں جماعت تک قرآن کے سپارے شائع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔درسی کتب کا سائز چھوٹا کرنے کا بھی منصوبہ زیر غور ہے۔
قرآنی پبلشر کا کہنا ہے کہ حکومت فنڈر نہ ہونے کا بہانہ بنا کر غیر قانونی کام کر رہی ہے۔ گزشتہ برس پنجاب حکومت نے 79 ہزار سپارے پورے پنجاب میں تقسیم کیے گئے تھے جس پر پنجاب حکومت کے ڈیرھ ارب روپہ خرچ ہوا تھا۔ مگر رواں برس یہ منصوبہ کھٹائی میں پڑتا نظر آرہا ہے۔سینئر صحافی انصار عباسی نے بھی اس بات کی مذمت کی ہے.

تاہم ایم ڈی کریکولم ٹیکسٹ بُک بورڈکا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ مستقل طور پر بند نہیں کیا جا رہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں