9 مئی واقعات سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ، شیخ رشید

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 8 مئی سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھا، اللّٰہ بہتر کرے گا، زندہ رہا تو الیکشن ضرور لڑوں گا۔
راولپنڈی میں انسدادِ دہشتِ گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اداروں کا ہمیشہ احترام کیا ہے، 9 مئی کے مقدمات سے میرا کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ این اے 56 اور 57 سے الیکشن قلم دوات کے نشان پر لڑوں گا۔۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز نے شیخ رشید اورشیخ راشد شفیق کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی جس سلسلے میں شیخ رشید اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے
دوران سماعت عدالت نے شیخ رشید کے کیسز کا مکمل ریکارڈ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا جس پر سرکاری پراسیکیوٹر نے کہا کہ مزید موقع دیا جائے۔
عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ تاریخ تک تفتیش مکمل کرکے ریکارڈ پیش کریں۔بعد ازاں عدالت نے شیخ رشید او راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کردی۔

اپنا تبصرہ لکھیں