alzyzia refence mien b nawaz sharif barri

العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ آگیا

اسلام آباد (ڈیلی پوائنٹ) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پر قدرت مہربان ہوگئی عدالت نے العزیزیہ ریفرنس پر بھی باعزت بری کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ نیب کسی بھی حوالے کوئی ثبوت پیش نہ کر سکی اس لیے یہ کیس بھی ختم کیا جاتا ہے۔ عدالت نے پوچھا نیب کو کہ بتائے کیا پیسے غیر قانونی طور پر کس طرح استعمال ہوئے پیسہ کہاں سے آیا آپ کوئی تو ثبوت فراہم کریں۔نیب پراسیکیوٹر نے ریفرنس میں کہا
اس سے قبل نواز شریف ایون فیلڈ میں بھی باعزت بری ہو چکے ہیں۔ اس طرح توشہ خانہ کیس میں بھی نواز شریف کی سزا معطل کر دی گئی تھی۔ ایون فیلڈ میں 10 سال کی قید احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی تھی۔
العزیزیہ ریفرنس میں بھی احتساب عدالت نے نواز شریف کو 7 سال کی قید سنائی تھی۔ آغاز میں نیب پراسیکوٹر نے سزا معطلی کی درخواست کو مسترد کرنے کا عدالت کو کہا تھا مگر عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر نواز شریف کو باعزت بری کر دیا ۔
قانونی ماہرین کے مطابق نواز شریف اب الیکشن لڑنے کے اہل ہونگے۔ یاد رہے کہ یہ کیسسز 5 سال بعد منطقی انجام تک پہنچے.

اپنا تبصرہ لکھیں