پشاور(ڈیلی پوائنٹ) آخر کار 35 سالہ دوستی اپنے اختتام کو پہنچی مسلم لیگ ن کے رہنما اور خیبر پختونخواہ کے سابق گورنر مہتاب عباسی نے مسلم لیگ سے راہیں جدا کر لی ہیں۔ آج شام مہتاب عباسی شام پریس کانفرنس کریں گے جس میں پارٹی چھوڑنے اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا بھی اعلان ہوگا۔
نواز شریف سے40 سالہ رفاقت، دوستی اختتام کو پہنچی، سردار مہتاب عباسی آج ن لیگ کے مقابلے میں اپنے آزاد پینل کا اعلان کریں گے۔پریس کانفرنس مریم اورنگ زیب کے گھر کے سامنے شام 4بجے ایک ہوٹل میں رکھی گئی ہے۔
— Tariq Aziz (@Tariq_aziz99) December 14, 2023
سابق گورنر کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے اصولی اختلاف ہے مریم نواز سے کسی قسم کا اختلاف نہیں ہے۔ ہر سیاسی جماعت میں جمہوریت ہونی چاہیے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کے پاس معاشی ٹیم نہیں ہے جو ملک کے معاشی مسائل حل کر سکیں۔
آج مسلم لیگ ن صرف پنجاب کی جماعت بن چکی ہے جب جماعت نواز شریف کے پاس تھی تب مضبوط تھی مگر اب پارٹی ختم ہوتی جارہی ہے۔