لاہور(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید نے 2024 کے الیکشنز کے میدان میں اترنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صنم جاوید حلقہ پی پی 150سے الیکشن لڑیں گی۔ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی جلد الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گی۔
صنم جاوید کے والد نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔
یاد رہے صنم جاوید 9 مئی واقعہ اور پرتشددتقریر کے الزامات میں زیر حراست ہیں۔ ان کو کئی بار عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیا مگر پنجاب پولیس نے مختلف مقدمات میں ان کو پکڑا ۔ تحریک انصاف کی کارکن کو نظر بند بھی کیا گیا ۔