لاہور(ڈیلی پوائنٹ) وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور پنجاب حکومت کی ایک بڑی نااہلی سامنے آگئی ہے۔ سردیوں کی چھٹیوں کے باوجود تمام سکول اور کالجز پورے پنجاب میں کھلے ہوئے ہیں۔پنجاب حکومت نے 18 دسمبر سے 1 جنوری تک پورے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹی دی ہوئی ہے۔
مگر پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے کھلے ہوئے ہیں۔ پنجاب حکومت یہ اعلان کر چکی تھی کہ اگر کوئی سکول یا کالج کھلے گے تو سکول یا کالج کو 2 لاکھ جرمانہ ہو گا اس کے علاوہ ادارے کا لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔
*پنجاب حکومت سردیوں کی چھٹیوں پر عمل درآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ھے ۔ کئی شہروں میں تعلیمی ادارے کھلے ہوئے ہیں۔*
شہریوں کا حکومت سے جلد از جلد نوٹس لینے كا مطالبہ— Educational News 🗞️ تعلیمی خبریں (@EducationalNe11) December 19, 2023
سکول اور کالج کی انتظامیہ نہ صرف تعلیم کے لیے کھلے ہیں بلکہ بچوں کے پیپرز بھی لیے جار ہے ہیں۔ بچوں کو بغیر یونیفارم تعلیمی اداروں میں بلایا جا رہا ہے۔پنجاب حکومت تعلیمی ادارے بند کروانے میں بلکل ناکام اور بے بس نظر آتی ہےجو ایک بہت بڑی نااہلی ہے۔