65 قیدیوں کولے جانیوالا طیارہ گرکرتباہ

لاہور(ڈیلی پوائنٹ )غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارہ آج صبح روسی شہر بیلگوروڈ کے قریب کریش ہوا جس میں 65 یوکرینی قیدی، عملے کے 6 اور دیگر 3 افراد سوار تھے۔
رپورٹس کے مطابق طیارے کے کریش ہونے کے بعد اس میں آگ لگنے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
روسی وزارتِ دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فوری طور پر کریش کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، یہ بھی نہیں معلوم کہ اس حادثے میں کوئی زندہ بچا ہے یا نہیں۔
روسی وزارتِ دفاع کے مطابق حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور خصوصی ملٹری کمیشن جائے حادثہ پر روانہ ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں