(ڈیلی پوائنٹ)جھینگا کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: جھینگے 250 گرام، ہرا دھنیا ایک گڈی چوپ کیا ہوا، ٹماٹر 4؍ عدد باریک کاٹ لیں، ہری مرچیں 4 عدد لمبائی میں باریک کاٹ لیں، لیموں 2عدد، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، پسا ہوا لہسن، ادرک ایک، ایک بڑا چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، ثابت دھنیا ایک بڑا چمچہ، ادرک باریک کٹی ہوئی،2بڑے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ، تیل ایک پیالی۔
بنانے کا طریقہ: دھنیا، کالی مرچیں اور زیرہ ملا کر پیس لیں، کڑاہی میں تیل گرم کریں اور جھینگوں کو دھوکر صاف کرلیں اور پھر اسے پانچ منٹ تک پکا کر نکال لیں۔ اس کے بعد اسی کڑاہی میں ٹماٹر، لہسن، ادرک، لال مرچ، پسا ہوا مسالا، ہری مرچیں، ایک لیموں کا رس اور تھوڑا سا پانی ڈال کر ٹماٹر نرم ہونے تک پکائیں۔ اسے بھن کر جھینگے شامل کریں اور چند منٹ تک مزید پکائیں، پھر ہرا دھنیا ملاکر ڈش میں نکال لیں، اس میں ایک لیموں کا رس، ادرک اور نمک شامل کر کے گرما گرم پیش کریں۔