ambani ky bety ki shadi 2500 khany khilaye jy gy

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کا آغاز

ممبئی(ڈیلی پوائنٹ)ایک سے تین مارچ تک گجرات کے جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی شاندار تقریبات میں مدعو کئے گئے مہمانوں کے لیے ایک وسیع مینو کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
رپورٹس بتاتی ہیں کہ تقریبات کے لیے 25 سے زیادہ ماہر باورچیوں کی ایک خصوصی ٹیم اندور سے جام نگر جائے گی۔ اندوری کھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔میزوں پر پارسی کھانوں سے لے کر تھائی، میکسیکن اور جاپانی کھانوں کے ساتھ ساتھ پین ایشیائی پکوان بھی شامل ہوں گے۔تین دنوں کے دوران، کل 2500 ڈشز زمینو پر ہوں گی اور فنکشنز کے لیے کوئی بھی پکوان نہیں دہرایا جائے گا۔ ناشتے میں 70 سے زیادہ آپشنز شامل ہوں گے، جس میں دوپہر کے کھانے کے لیے 250 سے زیادہ اوراسی طرح رات کے کھانے کے لیے 250 سے زیادہ دوپہر کے کھانوں سے مختلف کھانے ہوں گے۔
مہمانوں کے لیے ویجیٹرین ڈشز کا بھی خصوصی انتظام ہے۔ اس سے منفرد بات یہ ہے کہ آدھی رات کے سنیکس بھی فراہم کیے جائیں گے۔ تین دن پر محیط تقریبات پانچ تھیم کے ساتھ پیش کی جائیں گی۔تقریبات کے لیے 1000 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس سمیت بھارت اور دنیا کی کئی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں