کراچی (ڈیلی پوائنٹ )جلدہی ماں بننے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی زندگی میں خوشبو بکھیر دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرکے سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اداکارہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اداکارہ نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ثانیہ مرزا کو خوبصورت تحفہ ایک خط کے ساتھ دیا ہے۔
تحفے میں سیلف کیئر کی مصنوعات شامل ہیں، جس کے لیے اداکارہ نے اپنے ہی برانڈ 82E کا انتخاب کیا اور سابقہ کھلاڑی کو بیوٹی کریمز اور لوشنز، ٹاول سیٹ، باتھ روب اور خوشبو والی موم بتیاں موجود ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’پیاری ثانیہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہم آپ کی کامیابیوں کو منانا چاہتے ہیں، جس طرح آپ اپنا خیال رکھتی ہیں، اس پر آپ داد کی مستحق ہیں۔
اس خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ اپنا خیال رکھنے کے اس سفر کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہم اپنے کیئر رینج سمیت چند دیگر اشیا آپ کے لیے کیئر پیکچ میں بھیج رہے ہیں۔ امید ہے آپ اپنے جسم، ذہن اور روح کا اسی طرح خیال رکھتی رہیں گی، منجانب دیپیکا پڈوکون‘۔
واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون کے والد پرکاش پڈوکون ماضی میں بیڈمنٹن کے کھلاڑی رہے ہیں جبکہ ثانیہ مرزا نے اپنی بائیو پک کے لیے دیپیکا پدوکون کا نام بھی تجویز کر چکی ہیں۔