جمائمہ گولڈ اسمتھ شاہی خاندان کی حمایت میں سامنے آگئیں

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ شاہی خاندان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔
سوشل میڈیا پر گردشی قیاس آرائیوں پر خدشہ ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ لوگ بھول گئے ہیں کہ شاہی خاندان کے افراد حقیقی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے فلم ساز جمائمہ گولڈ اسمتھ نے شہزادی کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کی نجی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردشی لطیفوں اور میمز پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اسٹیفن کولبرٹ کے اس پروگرام کا بھی حوالہ دیا جس میں امریکی کامیڈین اور مصنف نے کہا تھا کہ انہیں ڈر ہے کہ جلد ہی شاہی خاندان سے متعلق کوئی پریشان کُن خبر ملے گی۔
تاہم اب ان گردشی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ مجھے خدشہ ہے کہ سوشل میڈیا پر کیٹ اور ولیم کے متعلق تمام لطائف، خاص طور سے اسٹیفن کولبرٹ کی پوسٹس ظالمانہ اور پچھتاوے کے ساتھ افسوسناک معلوم صورت اختیار کرنے والی ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو نشانہ بناتے ہوئے مزید لکھا کہ ’خاص طور پر ٹویٹر صارفین کے لیے یہ بھولنا بہت آسان ہے کہ یہ (شاہی خاندان کے افراد) حقیقی لوگ ہیں‘۔
خیال رہے کہ امریکی کامیڈین اور مصنف اسٹیفن کولبرٹ کے مذکورہ پروگرام کے بعد سوشل میڈیا پر کیٹ پائریسی (شہزادہ کیٹ مڈلٹن سے جڑی سازیشیں) سے متعلق میمز، لطیفوں اور مختلف قیاس آرائیوں کا سیلاب امڈ آیا ہے۔
اسٹیفن کولبرٹ کے اس پروگرام کے بعد ماہرین نے شہزادی کیٹ مڈلٹن کی عوامی منظر سے غیر حاضری کی وجہ شہزادہ ولیم اور سابقہ ماڈل روز ہینبری کے عشق معشوقے کو ٹھہرایا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں