لاہور(ڈیلی پوائنٹ)عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگئی جس کی وجہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی توقع ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 1.86 ڈالر سستا ہوکر 107.16 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا،عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 4.30 ڈالر کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل تک گرگئی،پاکستان میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 4.50 روپے 5 روپے تک کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے۔
پیڑولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے سربراہ عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیشن کو یکسر مسترد کرتے ہیں ،حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کیلئے کوشش کر رہی ہے، حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے تعین کے طریق کار سے چھٹکارا چاہتی ہے ،ڈی ریگولیشن کا اثر براہ راست عام آدمی پر پڑے گا ۔