AC firring sy shaded zakhmi

فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم شدید زخمی ہو گئے

(ڈیلی پوائنٹ)افسوسناک خبر کے مطابق فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم شدید زخمی ہو گئےہیں. پولیس کے مطابق اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔
پولیس کاکہنا ہےکہ اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پولیس کے ہمراہ بوشہرہ میں موجود تھے، واقعے کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
خیال رہے کہ کچھ دنوں پہلے لوئر کرم کے ڈپٹی کمشنر کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا.

اپنا تبصرہ لکھیں