پشاور ( ڈیلی پوائنٹ) پشتو فلموں اور ڈراموں کی مشہور اداکارہ کو خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں قتل کردیا گیا۔
مقتولہ کو فائرنگ سے قتل کرکے نعش کھیتوں میں پھینک دی، مقتولہ کو ملزمان محفل موسیقی میں ناچ گانے سے منع کرتے تھے، انکار پر ملزمان نے فائرنگ سے قتل کردیا۔
اکبر پور پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں دو ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا جو مقتولہ کے ساتھ والہانہ محبت کا ڈرامہ رچائے ہوئے تھے اور مقتولہ کو اپنے علاوہ کسی اور محفل میں ناچ گانے اور کسی کے پروگراموں میں شرکت نہ کرنے اور شوبز چھوڑنے کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر خوشبو کو قتل کردیا ۔
ملزمان تاروجبہ واپڈا کالونی میں ناچ گانے کی محفلیں سجاتے تھے ۔
پولیس کے مطابق ایک ملزم پر پہلے شوبز کی ایک خاتون کے قتل کا مقدمہ درج ہے جس سے اس نے شادی کر رکھی تھی۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔