لاہور(ڈیلی پوائنٹ) اداکارہ اور ٹی وی میزبان نور بخاری نے سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا۔
اداکارہ نور بخاری آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گی۔ انہوں نے لاہور میں مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔
اداکارہ نور بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ نور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی اہلیہ ہیں۔
اس سے قبل گلوکار چاہت فتح علی خان بھی قومی اسمبلی کے لیے بطور آزاد امیدوار لاہورکے حلقہ 128 سے کاغذات نامزدگی جمع کرواچکے ہیں۔ ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے جس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔