(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کے شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اور ان کی دوسری اہلیہ سے بھی علیحدگی کی خبریں زیر گردش ہیں. اداکار فیروز خان نے اپنی دوسری بیوی کو سوشل میڈیا انسٹاگرام پر بھی ان فالوو کر دیا ہے.
فیروز خان نے پہلی اہلیہ سے طلاق کے بعد رواں برس جون میں ڈاکٹر زینب سے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔ایک ماہ بعد ہی اداکار فیروز خان نے ڈاکٹر زینب کے ساتھ شیئر کی گئی مختلف تصاویر انسٹاگرام سے ہٹا دی تھیں، تصاویر کے ہٹتے ہی سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ ان کی دوسری شادی بھی ختم ہوگئی۔
اب کچھ مہینوں بعد ہی فیروز نے انسٹاگرام سے اہلیہ زینب کو ان فولو کردیا ہے ، سوشل میڈیا سمیت مختلف ویب سائٹ پر دوسری اہلیہ زینب کو ان فولو کیے جانے کے اسکرین شاٹس بھی وائرل ہیں۔