Adakar nayyar ijaz ki Bachpan ki Mohabt ki khani

سینئر اداکار نیئر اعجاز کی بچپن کی محبت کی کہانی

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) سینئر اداکار نیئر اعجاز اب تک پاکستان کے کئی سپر ہٹ ڈراموں اور فلموں میں کام کر چکے ہیں.حال ہی میں انہوں نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں نےانہوں نے اپنی بچپن کی محبت کا قصہ سنایا
اور اپنے پہلی محبت نا ملنے کی وجہ بتائی.
نیئر اعجاز نے کہا کہ مجھے کم عمری میں محبت ہوئی، وہ خاتون بہت امیر گھرانے سے تھی اور میرا تعلق مڈل کلاس فیملی سے تھا، میرے والد کی طبعیت خراب ہوئی جس کیلئے مجھے کوئٹہ جانا پڑا اور میں اسے بغیر بتائے کوئٹہ چلا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جب میں 17 سال بعد واپس آیا تو اس خاتون کی شادی ہوچکی تھی اور وہ بچوں کی ماں تھی۔

واضح رہے کہ نیئر اعجاز نے برفی اور لڈو، جنجال پورا جیسے دیگر ڈراموں میں کام کیا جب کہ انکی فلموں میں طیفا ان ٹربل، نامعلوم افراد 2، جانان اور باجی سمیت دیگر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں