(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وینا ملک اکثر مفتی قوی کے بارے میں انکشاف کرتی رہتی ہیں،جو سوشل میڈیاپرخوب وائرل ہوتے ہیں.حال ہی میں اداکارہ ویناملک نے ایک پودکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے ذاتی زندگی کے علاوہ مفتی قوی سے متعلق بھی بات کی.اُنہوں نے مفتی قوی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا،
کہ مفتی قوی کو کوئی حق نہیں کہ وہ میرے کام کے بارے میں ٹیلی ویژن پر کھلے عام تنقید کریں اور میرے پاس آزادی ہے کہ اپنی مرضی سے جو بھی کرنا چاہوں کر سکتی ہوں۔اُنہوں نے قرآن پاک کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان نسل کو ذاتی ترقی اور روحانی آزادی کے لیے قرآن کی آیات کو پڑھنے اور سمجھنے کی ترغیب دی۔
اداکارہ نے اپنے مذہبی سفر پر سوال اٹھانے والے ناقدین سے سوال کیا کہ یہ کہاں لکھا ہے کہ اسکرٹ پہننے کے بعد اللّٰہ سے معافی نہیں مانگی جا سکتی؟
اُنہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حجاب پہننے کا فیصلہ اپنے اندر ہونے والی روحانی تبدیلی کی بنیاد پر کیا تھا۔وینا ملک نے مزید کہا کہ میں دل سے ابھی بھی ویسی ہی انسان ہوں جیسی پہلے تھی۔
