Adakara maya ali ko kaisa husband chahiye

اداکارہ مایا علی کو کیسا شوہر چاہیے ؟

(ڈیلی پوائنٹ)اداکارہ مایا علی نے اپنی شادی سے متعلق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے. مایا علی نے نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی. میزبان نے سوال کیا کہ آپ کا شادی کے بارے میں کیا خیال ہے کب کروارہی ہیں؟
مایا علی نے کہا کہ مجھ پر خاندان کی طرف سے شادی کا کوئی دباؤ نہیں ہے، میں شادی کے لیے بالکل تیار ہوں، لیکن میں نے اس پر کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی، میں چاہتی ہوں کہ جب مجھے صحیح شخص ملے، تب ہی زندگی کے اس نئے سفر کا آغاز کروں۔
امی میری شادی کی فکر کرتی ہیں مگر بھائی سمجھالیتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میرے بھائی اور کزنز کا کہنا ہے کہ مایا کی شادی اس وقت ہو گی جب اسے ایک اچھا ہمسفر ملے گا اور وہ چاہتے ہیں کہ والدہ اس پر زیادہ پریشان نہ ہوں۔مایا علی نے اپنی پسند کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسے شخص کو اپنا جیون ساتھی بناؤں گی جو میری والدہ کا احترام کرے، میرے کام کو سمجھے اور اس کی قدر کرے، میری زندگی اور کیریئر کو سپورٹ کرے۔

اپنا تبصرہ لکھیں