(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ حسین کا موبائل فون ایف آئی اے حکام نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے. نادیہ حسین نے الزام لگایا تھا کہ ایف آئی اے کے ایک افسر کی جانب سے مجھ سے بھاری رشوت مانگی گئی بس پھر ایف آئی اے حرکت میں آگئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا.
ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کے الزامات کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ الزامات ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش اور سنگین جرم ہے۔پانچ سوچالیس ملین روپے کی ہیرپھیر سےمتعلق ترجمان ایف آئی اے نے کہا عاطف محمد خان کو آٹھ مارچ کو گرفتار کیا، ملزم اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مالیاتی دھوکہ دہی میں ملوث پایا گیا۔
ترجمان ایف آئی کا کہنا ہے کہ عاطف کی اہلیہ نادیہ حسین کو جعلساز نے واٹس اپ پرکال کی اوررشوت طلب کی، جس کی شکایت درج کرنے بجائے نادیہ حسین نے ایف آئی اے پر الزامات لگا دیے۔دوسری جانب نادیہ حسین نے بتایا کہ میرا فون ایف آئی اے حکام لے گئی ہے.

