Adakra nazish ko Adalat ny bara relief dy dia

عدالت نے اداکارہ نازش کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے

(ڈیلی پوائنٹ)اداکارہ نازش جہانگیر جن پر راڈ اور دھوکہ دہی کا الزام تھا عدالت نے نازش کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے ہیں. لاہور کی مقامی عدالت نے پچیس لاکھ روپے اور گاڑی واپس نہ کرنے کے استغاثہ کیس میں اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
کینٹ کچہری لاہور کےجوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیرسیال نےاستغاثہ کیس کی سماعت کی،عدالتی حکم پرنازش جہانگیر اپنے وکیل بیرسٹرحارث کےہمراہ عدالت کےروبروپیش ہوئیں،عدالت نےاداکارہ نازش جہانگیرکے ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔عدالت نے پچاس ہزار روپےمچلکوں کےعوض ورانٹ گرفتاری منسوخ کیے ۔
عدالت نےکیس کی مزید کاروائی28 اپریل تک ملتوی کردی

اپنا تبصرہ لکھیں