(ڈیلی پوائنٹ)پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی سال نو آغاز میں شادی ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں.نیلم مینر کے شوہر کے بارے میں یہ ہی خیال کیا جارہا تھا کہ وہ دوبئی کا شہزادہ ہے. جس کے بعد اب نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیلم منیر کے دیور ثمر رانجھا نے بتایا کہ ’ ہم 4 بھائی اور 2 بہنیں ہیں، میرے بھائی کا اصل نام راشد ہے جبکہ دوستوں میں انھیں شاہد کے نام سے پکارا جاتا ہے.
ثمر رانجھا ے بتایا کہ بھائی 2006 سے دبئی میں مقیم ہیں وہاں ان کا ٹریول اینڈ ٹوارزم کا بزنس ہے، ساتھ ہی ان کے 3 سے 4 ریسٹورنٹس بھی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بھائی اوربھابھی کی پہلی ملاقات دوبئی میں ایک ریسٹورینٹ پر ہوئی تھی . پھر اسنیپ چیٹ پر گفتگو ہونے لگی اور دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی، دو ڈھائی سال تک دونوں ایک دوسرے سے رابطے میں رہے اور پھر شادی کرلی۔
اداکارہ کے دیور نے بتایاکہ بھائی کی شادی اور ولیمہ دبئی میں ہوا جس میں مجھ سمیت فیملی کے چند لوگ شریک ہوئے،اب بھائی بھابھی کی پاکستان واپسی پر ایک ولیمہ میانوالی میں بھی منعقد کیا جائے گا۔نیلم منیر کے دیو ر نے مزید کہا کہ بھائی اور بھابھی دونوں کی آمدنی بہت اچھی ہےجبکہ نیلم منیر اخلاقاً بہت اچھی ہیں. اس سے قبل یوٹیوبر یاسر شامی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نیلم منیر کے شوہر کے حوالے سے تفصیلات شیئر کی تھی۔
