(ڈیلی پوائنٹ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ شوہر کو دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی، برکت صرف مرد کی کمائی میں ہوتی ہے۔حال ہی میں اداکارہ صائمہ قریشی نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے ایک چینل کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔صائمہ قریشی کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے.
وائرل ویڈیو میں لوگ اداکارہ کو یہ کہتے ہوئے سن اور دیکھ سکتے ہیں کہ برکت تو صرف مرد کی کمائی میں ہی ہوتی ہے، اس بات کو تو تسلیم کریں، عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی.انہوں نے کہا کہ کسی بھی مرد کو دوسرا نکاح کرنے سے قبل پہلی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے، اسی لیے دوسرے نکاح کا حکم دیا گیا تاکہ ایکسٹرا میریٹل افیئر ختم ہو جائیں گے۔ قرآن میں بھی ایسا کچھ نہیں لکھا کہ نکاح سے قبل پہلی اہلیہ سے اجازت لینا لازمی ہے۔
میزبان کے سوال پر انہوں نے مزید کہا کہ اس ذہنیت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، جو غلط ہے اسے غلط کہنا چاہیے اور جو صحیح ہے وہ صحیح ہے، پھر چاہے معاشرہ اسے غلط سمجھے۔اداکارہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ نکاح ایک حرام رشتے سے بہتر ہے، مرد کو مرد کی طرح پیش آنا چاہیے نکاح کرے اور اسے سب کے سامنے قبول کرے، پہلی بیوی وقتی طور پر غصہ کرے گی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ سمجھ جائے گی کہ اس چیز کی اجازت ہمارا دین دیتا ہے اور نکاح ایکسٹرا میریٹل افیئر سے بہتر ہے۔
