(ڈیلی پوائنٹ)ٹی20ورلڈ کپ میں یو ایس اے نے پاکستان کو ہرا دیاجس پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگلے تمام میچوں میں کم بیک کریں گے.میچ کے بعد ڈیلس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے اپنی شکست تسلیم کی اور کہا کہ ہمیں بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے.اچھا کھیل پیش نہیں کرسکے.
انہوں نے کہا کہ میری اور شاداب کی شراکت لگی جس کے بعد دو وکٹ گرگئیں، وکٹیں گرنے سے ہم نے مومینٹم پھر کھودیا۔بابر اعظم نے کہا کہ اس پچ پر ہماری بولنگ کے مطابق اسکور مناسب تھا، ہمیں بولنگ میں بھی بہتری کی ضرورت ہے۔
کپتان بابراعظم نے مزید کہا کہ پہلے 6 اوورز میں ہماری بولنگ اچھی نہیں تھی، اگلے میچز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ جیت کا تمام کریڈٹ امریکی ٹیم کو جاتا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا اور ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو جیت کیلئے 19 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم صرف 13 رنز بناسکی۔یاد رہے کہ پاکستان کا اگلا میچ اتوار کو بھارت کے ساتھ ہو گا.