لاہور(ڈیلی پوائنٹ)صحافی احمد نورانی اور انکی والدہ نے مجھے دھوکہ دیاپہلے شادی کی آفر کی جب میں نے انکار کردیا تو احمد نورانی کی والدہ نے روتے ہوئے میری منتیں کی میرے بیٹے سے شادی کر لو اپنی پہلی بہو سے ہم بہت تنگ ہیں.احمد نورانی کی سابقہ اہلیہ عنبرین فاطمہ نے فرخ شہباز کے پوڈ کاسٹ میں حیران کن باتیں کی.
ایک سوال کے جواب میں عنبرین نے بتایا کہ اگر آج احمد نورانی اور انکی فیملی پر مشکل وقت ہے تو یہ مکافات عمل ہے میرے ساتھ ظلم اور زیادتی کی گئی آج ان کو اپنی تکلیف یاد ہے احمد نورانی کی والدہ روتی ہیں یہ اس وقت بھی روئی تھی جب میرا رشتہ لینا تھا . حاملہ تھی تو مجھے جذباتی تشدد کا نشانہ بنایا گیامیرا اور میرے بچوں کی کفالت انکے ذمہ تھی مگر وہ بھی میں نے کی. بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے میں نے صحافت کی.
شوبز رپورٹر عنبرین فاطمہ نے مزید بتایا کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے. مجھے فوج کا ایجنٹ کہا گیا.ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد مجھ پر لاہور میں حملہ بھی ہوا، اس حملے کے بعد احمد نورانی کے دوستوں کی جانب سے مجھے سابقہ اہلیہ کہا گیا ، جس پر میں نے احمد نورانی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی کہ میں کیسے سابقہ بیوی ہوگئی؟۔ مجھے اب تک کوئی طلاق نامہ نہیں پہنچا یا گیا۔ احمد نورانی نے میرے سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
مجھے بتایاگیا کہ احمد نورانی جب امریکا گئے تو انہوں نے ایمبیسی میں جعلی طلاق نامہ بھی جمع کروایا کیونکہ وہ اپنی پہلی اہلیہ کو ساتھ لے جانے کا انتظام کر رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ احمد نورانی نے اپنی بیٹی کو اس وقت دیکھا تھا جب وہ آٹھ ماہ کی تھی اور اب وہ چھ سال کی ہے اور اپنے بیٹے کو کبھی نہیں دیکھا.

