لاہور (ڈیلی پوائنٹ ) کیا آپ بھی ایک مہینہ میں ایک لاکھ تک کمانا چاہتے ہیں؟ نامور بزنس مین نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ معروف یوٹیوبر اور نامور بزنس مین ریحان اللہ والا نے کہا کہ ہمارے ملک میں اتنی مہنگائی نہیں ہے جتنی پوری دنیا میں اس وقت موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بس ہمیں پیسہ کمانا ہی نہیں آتا۔
پاکستان میں تقریبا 8سو ڈالر سالانہ کمایا جاتا ہے جبکہ باقی ممالک 12 ہزار ڈالر کما رہی ہے۔ کسی قسم کی انوسٹمنٹ کی ضرورت نہیں اپنا موبائل اٹھائیں اور یوٹیوب پر ویڈیو اپلوڈ کر دیں پھر دیکھیں آپ کس طرح پیسہ کماتے ہیں۔
ریحان اللہ والا نے یہ بھی کہا کہ مجھے انٹرنیٹ چلانا آتا تھا اس دور میں جب پاکستان میں لوگ انٹرنیٹ سے واقف ہی نہیں تھے۔ آج کے دور میں پیسہ کمانا بہت آسان ہے مگر لوگ اس بات پر ہستے اور مزاق اڑاتے ہیں۔
اگر آج کے دور میں آپ کے پاس انٹرنیٹ ہے تو پھر کسی چیز کی ضرورت نہیں آپ کوشش کریں اور لوگوں کی پرواہ مت کریں اچھا کونٹینٹ بنائیں اورپھر دیکھیں آپ کس قدر ترقی کرتے ہیں۔
یہ تمام باتیں انھوں نے نامور اینکر فرخ شہباز کے پوڈ کاسٹ میں کہی ۔
