Aishwarya Rai ka defah main Rekha samnay aa gae

ایشوریہ رائے کے متعلق نامناسب ریمارکس پر ریکھا کا مس ورلڈ کا دفاع

(ڈیلی پوائنٹ)اداکارہ ریکھا سابق مس ورلڈ ایشوریا کے دفاع میں سامنےآگئیں.لیجنڈری اداکارہ ریکھا کی امیتابھ بچن کے لیے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور اداکارہ بچن خاندان کی حمایت میں کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔یہ ردعمل اُس وقت بھی دیکھنے کو آیا جب حال ہی میں سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن کو ’پلاسٹک بیوٹی‘ کہہ کر طعنے دیے جا رہے ہیں۔
جس پر اداکارہ ریکھا جو خود بھی حسن اور خوبصورتی میں کسی سے کم نہیں، نے میڈیا پر سخت ردعمل دیا ہے۔ریکھا نے کہا کہ مجھے ایشوریہ رائے کے لیے کسی سے لڑنا بھی پڑا تو شیرنی کی طرح مقابلہ کروں گی۔ریکھا نے کہا کہ میں ایشوریہ کو ‘پلاسٹک بیوٹی‘ کہنے والوں کو مسترد کرتی ہوں کیوں کہ ایشوریہ جذبات سے بھرپور اور باصلاحیت اداکارہ ہے۔لیجنڈری ادکارہ ریکھا نے ایشوریہ رائے کی زندگی اور کیریئر کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں