Akash Ansari bety ka aytraf

شاعر آکاش انصاری کا قتل بیٹ کا اعتراف جرم

کراچی(ڈیلی پوائنٹ)شاعر آکاش انصاری کے قتل کا ڈراپ سین سامنے آگیا .پولیس کے مطابق شاعر آکاش انصاری کے بیٹے نے باپ کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے. پولیس نے بتایا کہ آکاش
انصاری کا بیٹا نشے کا عادی ہے پیسے نہ دینے پر مجرم نے باپ کا قتل کردیا
سینئیر سپنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) حیدرآباد ڈاکٹر فرخ لنجار نے پریس کانفرنس میں دو دن قبل پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کی ڈیڈ باڈی ملی تھی اور ابتدا میں کہا جارہا تھا کہ ان کی وفات شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ کے باعث ہوئی۔ تاہم، ڈاکٹر فرخ نے میت کا پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست کی، جس
کے بعد ابتدائی رپورٹ میں کئی زخموں کی نشاندہی ہوئی۔
پولیس کے مطابق، ملزم نے بعد میں میت کو نذر آتش کر دیا اور اس کے چہرے پر موجود زخم سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈاکٹر آکاش نے مزاحمت کی تھی۔ فی الحال، ڈاکٹر آکاش انصاری کی فیملی کی مرضی سے ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
پولیس تحقیقات جاری ہیں اور اب تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ اس قتل میں کوئی اور شخص ملوث ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں