اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان تحریک انصاف کو ایک کے بعد ایک بڑا ریلیف ملنے لگا ہے اب بشری بی بی کے بعد عمران خان کی بہن علیمہ خان کو بھی عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے.
انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان، عظمیٰ خان کے خلاف ڈی چوک احتجاج کیس میں ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں ہیں. عدالت نے 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی دونوں بہنوں کی ضمانتیں منظور کی ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کےجج ابو الحسنات ذوالقرنین نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی رہائی کی روبکار جاری کردیں، رہائی کی روبکار لے کر پی ٹی آئی وکلاء جوڈیشل کمپلیکس سے جیل کے لیے روانہ ہو گئے۔