اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑنے لگی علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ دے دیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر رہنماؤں کے تحفظات سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد پنجاب کے متعدد ارکان اسمبلی نے علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
رہنماؤں کا خیال ہے کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہے اور پارٹی میں متحرک ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے ارکان اسمبلی نے علیمہ خان سے ملاقات میں بھی انہیں یہ مشورے دیے ہیں۔ موجودہ قیادت کی وجہ سے پارٹی ڈسپلن میں توازن نہیں رہا. یاد رہے کہ بشریٰ بی بی بھی پارٹی پر قبضہ جمانے کے لیے کوشاں تھی مگر 190ملین پاؤنڈ کیس میں ان کو سزا ہو گئی
