Aleezy shah ka social media chorny ka fiasla

اداکارہ علیزے شاہ کا سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ

(ڈیلی پوائنٹ)اداکارہ علیزے شاہ کا سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے. علیزے شاہ کو حالیہ دنوں میں ان کے لباس اور رقص پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دباؤ اور نفسیاتی دباؤ کے باعث انہوں نے ایک بڑا فیصلہ کر لیا ہے انہوں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اشارہ دے دیا ہے.
پروگرام سپر اسٹار سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی علیزے مشہور ڈرامہ عہد وفا میں اپنی معصوم اداکاری سے دلوں کی دھڑکن بن گئی تھیں، بعدازاں انہوں نے کئی کامیاب ڈرامے کیے، لیکن تنازعات کا شکار بھی رہیں۔ کبھی لباس پر تنقید، کبھی اسٹائل پر بحث اور کبھی میوزک ویڈیوز میں جلوہ گر ہونے پر تبصرے ہوئے۔
اب علیزے شاہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے انسٹاگرام کو خیرباد کہہ دیا ہے۔اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں علیزے نے صرف دو الفاظ لکھے کہ I Quit اور سوشل میڈیا کو جہنم قرار دیتے ہوئے اپنی تمام پوسٹس بھی ڈیلیٹ کر دیں۔علیزے شاہ کے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں