Ali ameen ganda por ny bara dawa kr dia

کے پی حکومت نے 50ارب کا قرض اتار دیا علی امین گنڈاپور کا دعویٰ

پشاور(ڈیلی پوائنٹ)وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے 13ماہ میں ایک پیسہ قرض نہیں لیا بلکہ 50ارب کا قرض اتار دیا ہے. ہمارے اس اقدام سے کے پی صوبہ پاکستان کا امیر ترین صوبہ بن چکا ہے. ہم باتیں ہی نہیں کام کر کے دکھاتے ہیں. ہم عوام کا پیسہ سرکاری اشتہاروں میں خرچ نہیں کرتے ہیں.
دورہ مردان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ عوام کو سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم اسپتال میں علاج، اسکول میں تعلیم اور دفتر میں سہولیات کی دستیابی کے وژن کے تحت کام کر رہے ہیں، اسپتال وہ ہوتا ہے جس میں علاج و معالجے کی سہولیات دستیاب ہوں، صرف عمارت اسپتال نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کر رہےہیں، سرکار کا پیسہ عوام کا پیسہ ہے عوام اسے اون کریں اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو یقینی بنانے میں حکومت کی مدد کریں، جب ہم نے حکومت سنبھالی تو صحت کارڈ کے تحت علاج معطل اور 17 ارب روپے کے بقایاجات تھے، اسی دیگر محکموں میں اربوں روپے کے بقایاجات تھے جو ہم ادا کر رہے ہیں۔
ہم نے گزشتہ 13 ماہ میں ایک پیسہ بھی قرض نہیں لیا بلکہ 50 ارب روپے کا قرض اتارا ہے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہے قرضوں پر چلنے والی قومیں خودمختار اور خوددار نہیں ہوتیں، آئندہ سال کا بجٹ ہمارے وژن کے مطابق ہوگا.

اپنا تبصرہ لکھیں