اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)کیاعلی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹایا جا رہا ہے؟جس کا جواب عمرایوب نے نفی میں دیا ہے. عمر ایوب نے کہا کہ یہ سب قیاس آرائیاں ہیں ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہوگا.
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی خبروں کو افواہ قرار دیا ۔
میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کےساتھ مذاکراتی نشست میں شرکت نہیں کریں گے، مذاکرات میں شامل نہ ہونےکی وجہ 9 مئی اور 26 نومبرپرکمیشن نہ بننا ہے۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی کے پی کی صدارت سے ہٹانے اور جنید اکبر کو ان کی جگہ صدر بنانے کے بعد وزیراعلیٰ کے پی کی تبدیلی کی باتیں کی جارہی ہیں مگر پی ٹی آئی حکام اس کی تردید کررہے ہیں۔
