Ali ameen ky warnt grfitari jari

علی امین گنڈاپور کےآڈیو لیک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)وزیر اعلیٰ کے پی کےعلی امین گنڈاپور کےآڈیو لیک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے. وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں ہوئی جس دوران علی امین اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے جبکہ شریک ملزم اسد فاروق کے عدالت میں پیش ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ لکھیں