لاہور(ڈیلی پوائنٹ) مرکزی جمعیت اہل حدیت کے سربراہ ساجد میر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ملک میں انتشار کی سیاست کر رہے ہیں. پی ٹی آئی پر پابندی کی باتیں ہو رہی ہیں اگر حکومت کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو سپریم کورٹمیں درخواست دیں.
حکومت خود پابندی نہ لگائے تو بہتر ہے. عمران خان انتشار کی سیاست کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں لاشیں گرے مگر حکومت بھی سمجھداری کا مظاہرہ کرے. لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کا طرزِ عمل دہشت گرد تنظیم کی طرح کا تھا۔
سینیٹر ساجد میر نے مزید کہا کہ پختون جمہوریت، فوج اور ملک کے وفادار ہیں، دہشت گردوں کے نہیں، اداروں کی طرف سے آج انہیں سپورٹ مل جائے تو یہ پھر ادارے زندہ باد کے نعرے لگائیں گے۔
