لاہور(ڈیلی پوائنٹ)السی کے بیج کس بیماری کے لیے استعمال ہوتے حیران کن تحقیق آگئی ہے.دنیا کی قدیم ترین فصلوں میں سے ایک ہے۔اس کی بھوری اور سنہری دونوں ہی قسمیں یکساں طور پر غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔
السی دنیا کی قدیم ترین فصلوں میں سے ایک ہے۔ اس کی بھوری اور سنہری دونوں ہی قسمیں یکساں طور پر غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔
السی کے فوائد:-
السی کے بیج کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہیں۔ یہ بیج شریانوں کی بیماری میں مبتلا افراد میں کیلئے انتہائی مفید ہیں۔
متعدد مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ السی کے بیج وزن کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
اس کے بیجوں میں اومیگا تھری اور فائبر وافر مقدار میں ہوتے ہیں اس لئے ذیابیطس میں ان کا استعمال از حد مفید ہے۔
السی میں چونکہ وٹامن بی ون، اومیگا تھری، کاپر، اور سیلینیم وافر مقدار میں ہوتے ہیں جن کی وجہ سے سوزش میں کمی آتی ہے اور جوڑوں اور پٹھوں کے درد سے نجات ملتی ہے۔
السی میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو کینسر کے کئی اقسام سے بچاؤ کے لیے اہم رول ادا کرتے ہیں۔
یہ بیج ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا باقاعدہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کی علامت میں کمی لاتا ہے۔
السی کے بیج امائنو ایسڈ سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جو مدافعاتی نظام کو مضبوط کرنے میں اہم کردار اداکرتےہیں۔