Ametab ky damad py moqdma daraj

اداکارامیتابھ بچن کے داماد پر مقدمہ در ج

(ڈیلی پوائنٹ)بھارت کے معروف اداکارامیتابھ بچن کے داماد پر مقدمہ در ج ہو گیا ہے جس سے وہ بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں. بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کے داماد بزنس مین نکھل نندا کیخلاف پولیس میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاپڑ حمزہ پور گاؤں کے رہنے والے گیانیندر نے داتا گنج پولیس اسٹیشن میں امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا کے شوہر نکھل نندا کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔اپنی درخواست میں اس نے کہا ہے کہ اس کا بھائی جتیندر داتا گنج میں جئے کسان ٹریڈرز نامی ٹریکٹر ایجنسی چلاتا تھا جس کے ساتھ دھوکا کیا گیا اور اسے خودکشی پر بھی اکسایا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں