(ڈیلی پوائنٹ)معروف پاکستانی ماڈل و میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر کراچی آنے والی خاتون کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں اعلیٰ حکام سے اپیل کرتی ہوں،اسکا تماشہ بنانے کی بجائےاس خاتون کو واپس بھیجا جائے.33 سالہ اونیجا اینڈریو رابنسن احمد نامی لڑکے کی محبت کی وجہ سے امریکہ چھوڑ کر جب پاکستان واپس آئی تو اس لڑکے نے اس سے شادی سے انکار کردیا اور خود کہیں چھپ گیا،لیکن یہ خاتون پاکستان سے اپس امریکہ جانے کو بھی تیار نہیں.
نادیہ حسین نے ویڈیو پیغام میں کہا میں ان کا مذاق نہیں اڑا رہی بلکہ لوگوں کو معاملے کی سنگینی سمجھانا چاہ رہوں، نادیہ حسین نے بتایا کہ کہا جا رہا ہے کہ خاتون کئی ماہ سے پاکستان میں ہیں اور اب ان کے ویزے کی میعاد بھی ختم ہو چکی ہے، اس لیے انہیں واپس بھیجا جانا چاہیے۔
نادیہ حسین نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ اب وہ خاتون کو اتنی توجہ نہ دے، خاتون سے بات نہ کی جائے، اس کا تماشا بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔خیال رہے کہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن مبینہ طور پر اکتوبر 2024 میں پاکستان آئی تھیں اور تب سے یہیں موجود ہیں۔کچھ روز قبل سے ان خاتون کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔