(ڈیلی پوائنٹ)پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے ترکیہ میں شادی کر لی ہے جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں. آج کل اداکارہ خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں کیونکہ انہوں نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔
انوشے نے اپنے دوست ڈینو علی سے شادی کرلی ہے اور اداکارہ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری دی۔اداکارہ نے اپنی پسندیدہ جگہ ترکیہ میں شادی کی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا سمیت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
اداکارہ نے گزشتہ سال جون میں اپنے دوست ڈینو علی سے نکاح کیا تھا جس میں قریبی دوست اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔انوشے اشرف نے اپنی شادی کے موقع پر ہلکے ہرے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے۔

