ANP ky senior leader muslim leage N main shamil ho gye

اے این پی کے سینئر رہنما زاہد خان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے

پشاور(ڈیلی پوائنٹ)اے این پی کے سینئر رہنما زاہد خان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے. مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کی صوبائی تنظیم نے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ملاقات کی ۔
اس موقع پر سابق سینیٹر اور اے این پی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد خان نے نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوکر بھرپورسیاسی کردار ادا کرنے کاعزم دہرایا۔زاہد خان کا کہنا تھا نواز شریف کی قیادت میں ملک خوب ترقی کریں گا.
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے جناب زاہد خان کی مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ وہ منجھے ہوئے سیاسی کارکن ہیں اور ان کی شمولیت سے مسلم لیگ(ن) کی طاقت میں ا ضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں