iphone ko choro sy kaisy bachay

اپنے آئی فون کو چوروں سے بچائیں

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) اپنے آئی فون کو چوروں سے بچائیں مگر کیسے؟ایپل کمپنی کے آئی فونز دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے فونز ہیں جن کی خصوصیات اور منفرد پن کی وجہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے زیادہ تر لوگ یہ فون لینے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔
آئی فون کی جتنی ڈیمانڈ ہے اسی کی چوری بھی اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے اسی لیے اس کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف آپشنز شامل کیے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود چور اس کا پاسکوڈ کھول کر آپ کے ضروری ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ چور ‘ریکوری کی’ میں جا کر آپ کے پاسکوڈ کو تبدیل کردیتے ہیں اور ‘فائنڈ مائی فون’ کا آپشن بند کردیتے ہیں جس سے آپ کبھی بھی اپنے فون کو ڈھونڈ نہیں سکتے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ آئی فون کے کچھ صارفین نے شکایت کی ہےکہ فنانشل ایپس کے ذریعے ان کی بیک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی ہیک ہوچکی ہیں۔
ایسے میں کیا کیا جائے کہ چوروں سے اپنے آئی فون کے ڈیٹا کو بچایا جاسکے؟
پاسکوڈ کی حفاظت کریں
چوروں سے اپنے آئی فون کے ڈیٹا کو بچانے کیلئے پہلا اٹھایا جانے والا قدم اپنے پاسکوڈ کی حفاظت کرنا ہے۔
ایپل کمپنی کے ترجمان نے امریکی خبر رساں ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ صارفین کو چاہیے کہ جب وہ اپنے فون کو کھولیں تو فیس آئی ڈی یا ٹچ آئی ڈی سے کھولیں کیونکہ ایسا کرنے سے لوگ آپ کے پاسکوڈ کو نہیں دیکھ سکیں گے اور فون کا ڈیٹا کچھ حد تک محفوظ رہ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صارفین اگر پاسکوڈ لگانا چاہتے ہیں تو وہ لمبے اور مشکل ترین پاسکوڈ کا انتخاب کریں تاکہ آئی فون چوری ہونے کی صورت میں آسانی سے کھولا نہ جاسکے، اگر کسی صارف کو شک ہو کہ اس کے پاسکوڈ پر کسی کی نظر پڑ گئی ہے تو وہ فوراً ہی اپنا پاسکوڈ تبدیل کرلے۔
اسکرین ٹائم سیٹنگز
اس طریقے سے اسکرین ٹائم لگا کر بھی اپنے ڈیٹا کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، آپ اسکریٹ ٹائم سے تمام ایپس کو لاک کرسکتے ہیں۔
آئی فون کو روزانہ بیک اپ کریں
صارفین اپنی ڈیوائس کو روزانہ کی بنیاد پر بیک اپ کرکے اپنے ڈیٹا کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔آئی فون کا بیک اپ آئی کلاؤڈ اور آئی ٹونز سے بنایا جاسکتا ہے تاکہ ڈیوائس چوری ہونے کی صورت میں ڈیٹا کو ریکور کیا جاسکے جب کہ صارف بیک اپ کی مدد سے چوری ہونے والی ڈیوائس سے ڈیٹا بھی ختم کرسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں